پنجاب کے نگران وزیراعلی کے بعض وزرا سے اختلافات، کچھ کی چھٹی کا امکان

لاہور( آواز نیوز) پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی صوبہ میں سب سے زیادہ عرصہ سے تعینات نگران حکومت کے نگران وزیراعلی محسن نقوی اور بعض صوبائی وزراء کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔باخبر ڈرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزیراعلی اپنے” باس” سے ناراض ہیں اور ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔معلوم ہوا محسن نقوی دو وزیروں سے ناراض ہیں دونوں وزراء کو کابینہ کے حالیہ ایک اہم اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔ ایک وزیر کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے کسی پرائیویٹ یونیورسٹی کے مالک ہیں. چند روز میں پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں