امریکی ویزا مسترد ہونے والے ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے، فہرست جاری

کراچی: عالمی ادارہ شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹکس) نے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد رہی جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد، اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد رہی۔
مائکرو نیشیا کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 100 فیصد سامنے آئی ہے جبکہ یورپی ملک موناکو کے ویزے مسترد ہونے کی شرح صفر فیصد رہی۔اسرائیلی شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 2 فیصد، ارجنٹینا 4، ہانگ کانگ 5، برطانیہ 16 جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح 13، 13 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں