ترک اداکار جلال آل کا پاکستانی بچوں کو خون کا عطیہ

لاہور: (ویب ڈیسک) ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی، جسے پاکستان میں اردو زبان نشر میں کیا جا رہا ہے، میں جنگجو کا کردار ادا کرنے والے عبدالرحمان (جلال آل) نے پاکستانی بچوں کو خون کا عطیہ دے کر سب کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق 7 جنوری کو پاکستانی دورے پر پہنچنے والی ترک اداکاروں کی ٹیم نے 10 جنوری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا۔ترک اداکاروں کی ٹیم میں شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں جنگجو عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سمیت مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تکدن اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ترک اداکاروں کی ٹیم ترکی سے براہ راست اسلام آباد پہنچی تھی اور وہاں انہوں نے اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ترک اداکاروں کی ٹیم تین دن تک اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد 10 جنوری کو کراچی پہنچی، جہاں جلال آل نے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں