کراچی: فیملی جج شرقی نے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیاں تنازعہ سے متعلق گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی کسٹیڈی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی جج شرقی کے روبرو معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیاں تنازعہ سے متعلق اداکار کی جانب سے دائر گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی کسٹیڈی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فیروز خان عدالت میں پیش ہوئے، اداکار نے کہا کہ میری بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے۔ عید پر بچوں کیلئے کپڑے و دیگر چیزیں بھی لیں۔ لیکن مجھے بچوں سے نہیں ملایا گیا اور نہ ہی بچوں کو کپڑے دے سکا۔
وکیل نے موقف دیا کہ علیزے کے گھر میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے بچوں کو عدالت نہیں لا سکتے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ عدالتی حکم پر آج بچوں کی فیروز خان سے ملاقات ہونی تھی۔ فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان چند ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ فیروز خان نے بچوں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف