تارکین وطن کے بحران سے نیویارک کے کاروبار بھی متاثر

کئی کاروبار چوری چکاری کی وجہ سے بند ہوگئے ، لوگوں کے بٹوے تک نکال لیے جاتے ہیں
نیویارک (آواز نیوز) تارکین وطن کے بحران سے نیویارک کے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کئی کاروبار چوری چکاری کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں جبکہ، لوگوں کے بٹوے تک نکال لیے جاتے ہیں۔ شہر میں تارکین وطن کا بحران اب قابو سے باہر ہو رہا ہے ۔ تنگ آئے دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ مالی نقصان اٹھا رہے ہیں کیونکہ شہر میں پناہ کے متلاشیوں کی افراتفری شہر میں چلنے والی میگا شیلٹرز سے باہر اور سڑکوں پر پھیل رہی ہے۔مصروف مڈ ٹاو¿ن فٹ پاتھوں پر پھیلے ہوئے خاندانوں سے لے کر چھوٹی خیمہ بستیوں تک مایوس نیو یارکرز کا کہنا ہے کہ پناہ کے متلاشیوں کا سیلاب ایک طاعون بن چکا ہے جس میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تارکین وطن بچوں کو دکانوں کے باہر کھیلتے اور 46 ویں اسٹریٹ پر اپنے سکوٹر دوڑاتے بھی دیکھا گیا ہے جو راستہ چلنے والوں کو پریشان کرتے ہیں۔ تاہم شہری حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال زیادہ دیر نہیں رہے گی اور تارکین کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں