باجوڑ: خیبر ایجنسی کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکا ہوا ہے، نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا خیبر ایجنسی میں واقع علاقے خار کے دبئی موڑ کے قریب ہوا جہاں جے یو آئی کا جلسہ جاری تھا، دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہوا، ڈی آئی جی مالا کنڈ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دھماکے کی معلومات لے رہے ہیں، دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ سعد خان نے کہا ہے کہ بم دھماکے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے، جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان بھی جاں بحق ہوگئے، زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کرنا شروع کردیا۔جے یو آئی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انصار الاسلام کے کارکنوں سے زخمیوں کے لیے خون دینے کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔زخمیوں کی فوجی ہیلی کاپٹر میں منتقلی، آئی جی ایف سی میجر جنرل نور ولی باجوڑ پہنچ گئے
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر اسپتال پہنچ گیا اور شدید زخمی افراد کے لیے خار سے پشاور تک سروس کی فراہمی شروع کردی۔ معاملات کی نگرانی کے لیے آئی جی ایف سی میجر جرنل نور ولی باجوڑ پہنچ گئے، پشاور میں سی ایم ایچ اور ایل آر ایچ کو الرٹ کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق 70 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دھماکے میں اب تک 17 شہادتوں کی تصدیق ہوپائی ہے، ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنشنز کی ٹیمیں ہسپتال میں موجود ہیں، ریسکیو1122 نے مہمند، لوئر دیر، چارسدہ سے 9 مزید ایمبولینسز ہسپتال پہنچا دی ہیں، شدید 17 زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
باجوڑ دھماکا خود کش تھا جس کے لیے حملہ آور پہلے سے آکر بیٹھا تھا، آئی جی
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکہ خود کش تھا جس کے لیے حملہ آور پہلے سے آکر بیٹھا تھا۔باجوڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہمیں ابتدائی معلومات ملی ہیں جس کے مطابق خطاب کے دوران حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا۔انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوع سے جیو فینسنگ کا عمل شروع کردیا ہے، اب تک 24 افراد دھماکے میں شہید ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دریں اثنا ڈی پی او باجوڑ نذیر خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملہ خودکش تھا۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا