اسلام آباد: سی پیک کے تحت دس سال میں اب تک 28ارب ڈالرز سے زائد پاکستان کو موصول ہوئے۔سی پیک کے تحت بڑے منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اورینج لائن میٹرو ٹرین، پاک چین دوستی اسپتال، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان شامل ہیں، گزشتہ دس سال میں اب تک سی پیک کے تحت 95 سے زائد منصوبوں میں سے کچھ مکمل کر لیے گئے جبکہ چین کی جانب سے کل 62 ارب ڈالزر پاکستان کیلیے سی پیک منصوبوں کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔گزشتہ دس سالوں میں انرجی سیکٹر کے کل21 منصوبوں میں سے 14 مکمل2 منصوبے زیر تعمیر جبکہ 5 منصوبے زیر غور ہیں۔ ٹرانسپورٹ انفرا سٹرکچر سیکٹر کے کل 24 منصوبوں میں سے 6 مکمل زیر تعمیر 5 منصوبے 8 منصوبے پائپ لائن میں شامل جبکہ 6 طویل المدت منصوبے شامل ہیں۔
سی پیک کے تحت بننے والے منصوبوں میں گوادر کے کل 14 منصوبے شامل ہیں جن میں 4 منصوبے مکمل کر لیے گئے جبکہ 6 زیر تعمیر اور 4 منصوبے پائپ لائن میں شامل صنعتی تعاون اور سپیشل اکنامک زون کے تحت کل 9 منصوبے ہیں۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا