سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک روزہ مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 316.62 پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی نے انٹری ڈالی ہے۔ بہتر معاشی حوالے کے باعث ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کار بھرپور انداز میں دلچسپی لے رہے ہیں۔کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 188.23 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45793.65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ تیزی کا تسلسل آگے جا کر مزید دیکھنے کو ملا۔ پونے ایک بجے کے قریب انڈیکس میں 225.52 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں