بجلی کے بھاری بل، نگراں وزیراعظم نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر پربیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ صارفین کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔بجلی کے بلوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے عملے پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ تاجروں سمیت عوام حکومت سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاجروں نے بجلی کے بھاری بلز اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں