نئی دہلی: معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا۔سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی سرکار پر پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا الزام لگادیا۔معروف بھارتی قانون دانپرشانت بھوش کاکہناہے کہ 2024 کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی۔دہشتگر حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔معروف بھارتی قانون دان پرشانت بھوشن کے مطابق کے مطابق بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی۔ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں۔انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے۔سینئر بھارتی قانون دان نے کہا کہ مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا، مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دینگے۔پرشانت بھوشن نے بتایا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی، گیارہ انٹیلیجنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا۔پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناوٴ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]