سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ کیا نیپال کیخلاف ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں بابراعظم کی سینچری ٹیم انڈیا کیلئے کوئی پیغام تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا انہیں کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے تاہم سنچری کے باوجود انہیں بھارت کے تیز گیند بازوں کی جانب سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ روایتی حریف ٹیموں کے درمیان مقابلے میں جسپریت بمراہ، محمد شامی، اور محمد سراج کی موجودگی پاکستان کیلئے آسان نہیں ہوگی، ہندوستان کے پاس بھی مضبوط اٹیک ہے جو بابراعظم اینڈ کمپنی کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 59.47 کی بہترین اوسط کے ساتھ 5353 رنز بنائے ہیں تاہم بھارت کے خلاف انہوں نے پانچ اننگز میں 31.60 کی اوسط سے صرف 158 رنز بنائے ہیں۔واضح رہے ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل (ہفتے) کے روز پالے کیلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]