ٹیکساس: 22 خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید پانے والے کینیا کے شہری کو امریکی جیل میں اس کے ساتھی قیدی نے قتل کردیا۔امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ 22 خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والا 50 سالہ کینیا کا شہری بلی شیمرمیر کو ٹیکساس کی جیل میں اس کے ساتھی قیدی نے قتل کیا۔بلی کو ٹینیسی کالونی، ٹیکساس کے کوفیلڈ یونٹ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ قتل ہوا۔ ٹیکساس کے محکمہ فوجداری انصاف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو صبح اس کے سیل میں اس کی لاش ملی۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ بلی کا قاتل خود بھی قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا۔بلی جو کہ کینیا میں پیدا ہوا، گھریلو حفظان صحت کے پیشے سے منسلک تھا اور شمالی ٹیکساس کے متعدد شہروں میں کام کیا۔ تاہم اس پر بزرگ اور بے سہارا مریضوں کو قتل کرنے اور ان کے قیمتی سامان لوٹنے کا الزام تھا۔ڈیلاس اور کولن کی کاؤنٹیز میں عدالت نے بلی پر قتل کے 22 الزامات پر فرد جرم عائد کی تھی۔ 2022 میں ڈیلاس کاؤنٹی میں دو مختلف جیوریوں نے اسے 81 سالہ لوسی ہیرس اور 87 سالہ میری بروکس کے 2018 کے قتل کا مجرم قرار دیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]