2024 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کچھ میچز کی میزبانی لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاؤنٹی کو ملے گی

نیویارک (رپورٹ: آواز آن لائن)) نیویارک میئر ایرک ایڈمز نے ناکام مذاکرات کے بعد انٹرنینشل کرکٹ کونسل کے ناسا کاؤنٹی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔جس کے نتیجہ میں 2024 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کچھ میچز کی میزبانی لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاؤنٹی کو ملے گی۔ کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے بدھ کی صبح ایک پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے ہمرہ ان کے سینیٹر مشیر اکرم چودھری، ساؤتھ ایشین و امور کے لئے ان کی نمائندہ عروج اسلام، عون نقوی، عاصم ملک،برنیٹ ورڈ سکول ڈسٹرکٹ کے صدر حسن احمد، سعید حسن، محسن شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ مختلف لیگز کے نمائندگان ، چچا کرکٹ اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل بھی موجود تھے، ناسا کاؤنٹی کے آئزن ہاور پارک میں سرکس انداز میں تعمیر ہونے والا سٹیڈیم 34 ہزار گنجائش کا حامل ہو گا جسے بعدازاں گرا کر مستقبل میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں