واشنگٹن: سعودی عرب سے سیکیورٹی معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر حکمراں جماعت کے بعض سینیٹرز اپنے ہی صدر سے ناراض ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس کے 20 سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کو شکایت بھرا خط لکھ دیا اور ان کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سینیٹرز نے اپنے خط میں سعودیہ سیکیورٹی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودیہ کے ساتھ جوہری تعاون اور سلامتی کی ضمانت دینے پر تشویش ہے۔حکمراں جماعت کے سینیٹرز نے تنبیہ کی کہ اگر جو بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے مطالبات پورا کرتی ہے تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سینیٹرز نے تجویز دی کہ سعودی عرب کے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ماننے کی صورت میں جواباً امریکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے میں بامعنی شقیں شامل کریں۔صدرجوبائیڈن یا وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے اس پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں ایٹمی بجلی گھر سمیت اہم پلانٹ کی تیاری کے لیے امریکا نے تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]