حیدرآباد: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کی جانب سے بیس ڈی لیڈے اور وکرم جیت سنگھ بالترتیب 67 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوگن وین بِیک 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے۔شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32، نواز 39، حارث رؤف 16 جبکہ حسن علی صفر پر وکٹ گنوابیٹھے۔نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]