کراچی: آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت کے متنازع اقدامات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، دھرم شالا گراؤنڈ ک خراب آؤٹ فیلڈ پر اب انگلش کپتان نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اپنے تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے جاں فشانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کو اس خراب آؤٹ فیلڈ پر کچھ احتیاط برتنا ہوگی۔قبل ازیں دھرم شالا میں افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کی آؤٹ فیلڈ میں دونوں ٹیموں کے فیلڈرز مشکلات کا شکار ہوئے، تاہم وہ خوش قسمتی سے زخمی ہونے سے بچ گئے تھے۔
واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔دریں اثنا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ پریزینٹر اور صحافی میلنڈا فیرل نے انوکھے انداز میں دھرم شالا کی آؤٹ فیلڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر کیے جانے والے ٹوئٹ میں ملینڈا نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دھرم شالا کے میدان میں اچھل رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یقینی طور پر اس صورتحال سے پریشان ہیں، فیلڈرز کو آؤٹ فیلڈ میں سلائیڈنگ اور ڈائیونگ میں مشکلات آ سکتی ہیں، امید ہے کہ عالمی کپ کے دوران یہاں کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوگا۔ملینڈا کے اس پرلطف ٹوئٹ پر ان کے فالورز دلچسپ تبصرے کرکے دھرم شالا کی آؤٹ فیلڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف