اسرائیل ہمارے مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا اسلیے معصوم فلسطینوں کو نشانہ بنارہا ہے، حماس ترجمان

یروشلم / کراچی: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج میں ہم سے لڑنے کی طاقت نہیں، آپریش الاقصیٰ فلڈ میں متعدد صیہونی فوجیوں اور شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے بتایا کہ ’ہمارے مجاہدین نے دشمنوں کو حیران کردیا، اسرائیلی فوج کے جنرلز اور سیکڑوں فوجی ہمارے قبضے میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کے مجاہدین کا سامنا نہیں کرسکتا اسلیے وہ معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غزہ میں صورت حال بہت خراب ہے وہاں بجلی اور طبی سہولیات کو اسرائیل نے معطل کردیا ہے۔ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ چار ہزار سے زائد فلسطینی اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں بارہ سال سے کم عمر بچے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں جبکہ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو 25 ، 25 سال سے قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل خود 75 سال سے دہشت گردی کی حمایت اور ترویج کرتے ہیں، اس لیے یہ حماس کا شدت پسند تنظیم داعش سے موازانہ کررے ہیں۔ اسرائیل کا سالانہ فوجی بجٹ پچاس ارب ڈالرز ہے اور ان کے پاس پانچ لاکھ سے زائد ریزو فوجی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ حماس کی جانب سے چھ روز قبل اچانک الاقصیٰ فلڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت حماس کے مسلح جنگجو زمینی، فضائی راستے سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے اور انہوں نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1300 اسرائیلی ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔حماس کے جنگجوؤں نے متعدد اسرائیلی شہریوں، فوجیوں اور جرنلیز کو بھی یرغمال بنایا اور پھر انہیں اپنے محفوظ ٹھکانے پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں