ملک میں معیاری روئی کی محدود دست یابی کے باعث ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے روئی کی درآمدی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں اور کئی دہائیوں بعد پاکستان میں نئی ٹیکسٹائل ملوں اور پاور لومز کا قیام اورانکی توسیع کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ امریکا اور بیشتر یورپی ممالک کو پاکستان سے کاٹن مصنوعات کی ریکارڈ برآمدات سے پاکستان میں گزشتہ چند روز کے دوران سوتی دھاگوں کی قیمت میں مزید10 فیصد کااضافہ ہوگیاہے جس سے کاٹن یارن کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب فی من معمول کی روئی کی قیمت 11ہزار روپے اور آلائشوں سے پاک معیاری روئی کی قیمت 11500روپےکی سطح تک پہنچ گئیں۔برآمدکنندہ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث روئی اور سوتی دھاگے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بھی خدشات ہیں۔ برآمد کنندگان کے پاس ریکارڈ برآمدی آرڈرز کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کی امریکا سے روئی کے نئے درآمدی معاہدوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔امریکی کاٹن ایکسپورٹ رپورٹ کے مطابق 69500 روئی گانٹھوں کے ساتھ پاکستان گزشتہ ہفتے امریکی کاٹن کا سب سے بڑا خریدار ملک رہاہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ میں پاکستان نے برطانیہ کو ایک ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں جس میں زیادہ تر کاٹن پراڈکٹس شامل ہیں اور برطانیہ کے لیے برآمدات کا یہ حجم ملکی تاریخ میں یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]