لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایتکار بلال لاشاری کی شاہکار فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل ہوگیا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں فلم کا راج برقرار ہے۔ دنیا بھر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے پاکستان میں نان اسٹاپ نمائش کا ایک سال مکمل کر لیا ہے اور فلم اپنی پہلی ریلیز کی سالگرہ پر بھی یونیورسل سینماز اور سینٹورس سینما گھروں میں مسلسل نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے جبکہ کیو سینما، لاہور اور ایٹریئم سینما کراچی نے فلم کو ایک بار پھر نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ناروے میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے لیے ‘بہترین فلم ساز’ کا ایوارڈ جیتا تھا اور انھیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ’ستارہ امتیاز‘ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔میگا ہٹ فلم 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی اور اس نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن کر متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کا مشن، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند، پولیس تعینات
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی