نیویارک ( آواز نیوز)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 برس کے عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے۔سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم جج بن جائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق عدیل منگی نے آکسفورڈ اور اور ہارورڈ لا اسکول سے قانون میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے عدیل منگی سمیت 8 افراد کو عدالت میں جج نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
۔امریکی سیاسی دھارے میں امریکی پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے میں مصروف عمل امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( APPAC) کے بانی ڈاکٹر اعجاز احمد نے جج عدیل منگی کا انٹرویو لینے کے بعد انہیں اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا.جج عدیل منگی عدیل منگی نیویارک کی معروف لاء فرم پیٹرسن بیلکنپ( Patterson Belknap)کے شراکت دار ہیں.وہ بارے جرسی میں مقیم ہیں۔ انہیں جج جوزف گرینوے جونئیر کی جگہ نامزد کیا گیا ہے جو اس سال جون میں ریٹائر ہوگئے تھے.انہیں ترقی پسند خیالات کا حامل جج تصور کیا جاتا ہے.انہیں وقفای اپیلز کورٹ میں اچھا اضافہ سمجھا جارہا ہے.یو ایس سینیٹرز،سینیٹر کوری بیکر اور سینیٹر باب میننڈز نے جج عدیل منگی کی نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس عہدے کے اہل ہیں۔ اور امید ظاہر کی کہ عدیل منگی انصاف کے اعلی تقاضوں کی پاسداری کریں گے۔