بیجنگ:چین میں ایک چار منزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ سے 26 ملازمین ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔آگ دفتری عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور سیاہ دھوئیں کے باعث کے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔آتشزدگی کے وقت اس عمارت میں 125 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 63 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 26 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 51 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات جاری ہیں۔آتشزدگی میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]