واشنگٹن: نیویارک میں چاقو بردار ملزم نے اپنے اہل خانہ کو بیدردی سے قتل کرکے گھر میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں خاتون لڑکی نے بتایا کہ اس کا کزن اپنے اہل خانہ کو قتل کررہا ہے۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب کہ ایک ضعیف خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ملزم کی شناخت 39 سالہ کورٹنی گورڈن کے نام سے ہوئی جو پہلے بھی گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے اور حملے کے وقت کوئینز میں خاندان کے افراد سے ملنے آیا تھا۔ملزم نے جن چار افراد کو قتل کیا ان میں 11 سالہ لڑکی، 12 سالہ لڑکا، 44 سالہ خاتون اور 30 سال کا جوان شامل ہیں۔ قاتل سے مقتولین کا رشتہ اور ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]