ممبئی: بالی ووڈ حسینائیں رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ کے بعد اب پریانکا چوپڑا بھی “ڈیپ فیک” (جعلی) ویڈیو کا شکار ہوگئی ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوئی، پھر کترینہ کیف کی جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔رشمیکا، کترینہ کے بعد کاجول اور عالیہ بھٹ کی بھی نامناسب جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اب پریانکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئی ہیں، دیگر بھارتی اداکاراوْں کی طرح پریانکا کی ویڈیو بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے لیکن اس بار ویڈیو میں اداکارہ کا چہرہ نہیں بلکہ آواز کو تبدیل کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اصل ویڈیو سے پریانکا چوپڑا کی آواز اور جملوں کو جعلی برانڈ پروموشن سے بدل دیا گیا ہے، مذکورہ جعلی ویڈیو کلپ میں، پریانکا چوپڑا اپنی سالانہ کمائی کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک اداکارہ کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، بھارتی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کے جو بھی پلیٹ فارمز ’ڈیپ فیک ویڈیوز‘ (جعلی ویڈیوز) بنائیں گے یا پھیلائیں گے ان کو قانونی کارروائی اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایڈوائزری کے مطابق کمپیوٹر اور دیگر کمیونیکیشن آلات کو استعمال کرکے جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔بھارتی حکومت کی سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد سے ڈیپ فیک ویڈیو میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب تک 5 بھارتی اداکارائیں اس کا شکار ہوچکی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]