سعودی عرب میں آئندہ 10 برسوں میں 6 ٹریلین ڈالرز سرمایہ کاری کے موقع

ریاض( رپورٹ: عاصم اعوان )آئندہ 10 برس کے دوران 6 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سرگرمیوں کے تحت آن لائن سٹریٹجک مکالمے کے دوران سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بڑے امکانات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں آئندہ 10 برس کے دوران 6 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں جس میں سے تین ٹریلین ڈالر وژن 2030 کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت نئے منصوبوں میں لگائے جائیں گے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب تجدد پذیر توانائی چوتھے صنعتی انقلاب سیاحت، ٹرانسپورٹ تفریحات اور کھیلوں کے شعبے میں قائدانہ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اسی تناظر میں ان شعبوں میں سرمایہ لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں