خاتون اول بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

حال ہی میں انسٹاگرام پر آسک می سیشن کے دوران ایک صارف نے سابق اداکارہ نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال کیا کہ آپ کا پنکی میم سے کیا رشتہ ہے؟ اس کے ساتھ ہی اس صارف نے یہ بھی کہا کہ میں روحانی شخص کی حیثیت سے ان کا احترام کرتاہوں۔نور بخاری نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں۔
واضح رہے کہ دو سال قبل نور بخاری نے سعودی عرب سے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا ’’میری روحانی استاد‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں