نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر طلب

لاہور: نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو طلب کرلیا گیا۔ہائی کورٹ کے عام انتخابات کے حوالے سے بنائے گئے اپیلیٹ ٹریبونل میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے کاغذات منظوری نامزد کیے جانے کے خلاف دائر اپئل پر سماعت ہوئی، جس میں ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئےکاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر (آر او) کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف مقامی وکیل اشتیاق احمد نے اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا۔ بعد ازاں رجسٹرار آفس کی جانب سے اپیل کے ساتھ مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ جسےٹریبونل نے ختم کرتے ہوئے سماعت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں