واشنگٹن: امریکا کی ریاست الینوائے میں دو دن کے دوران فائرنگ کے چار الگ الگ واقعات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے اور تازہ واقعے نے کئی گھنٹوں تک شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالے رکھا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست الینوائے میں شگاگو کے قریب دو الگ الگ گھروں سے 7 افراد کی گولی لگی لاشیں ملی ہیں۔ پہلے گھر سے 5 جب کہ دوسرے گھر سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔اس ہولناک واردات کا علم ہوتے ہی جیولیٹ پولیس نے ایک 23 سالہ تارکین وطن رومیو نانس کی تصویر جاری کی جو لال کار میں فرار ہوا اور مسلح تھا۔ ریڈ الرٹ میں کہا گیا علاقہ مکین گھروں میں رہیں اور اس کار پر نظر رکھیں۔کئی گھنٹوں تک مسلح ملزم کا کوئی سراغ نہ لگ سکا اور اس دوران علاقہ مکین گھروں میں محصور ہونے پر مجبور رہے تاہم 18 گھنٹے کی مسافت پر ایک گیس اسٹیشن پر رومیو نانس شدید زخمی حالت میں مل گیا۔نائیجرین نژاد رومیو نانس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔ رومیو کا جرائم ریکارڈ بھی مل گیا اور وہ 2023 کے شوٹنگ کیس میں ضمانت پر تھا۔پولیس ملزم رومیو نانس اور مقتولین کے درمیان کوئی تعلق ہونے سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔ مقتولین کی شناخت اہل خانہ کی اجازت سے ظاہر کی جائے گی۔ریاست الینوائے میں ہی ایک اور شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال کیا گیا ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی اور وہ بھی دوران علاج چل بسا تاہم اس کے قاتل کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]