اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]