ایسے پروڈیوسرز کے تھیٹرز بند ہونے چاہئے جو فنکاروں کا حق مارتے ہیں، سٹیج اداکارہ لگن چوہدری

لاہور (شوبزرپورٹر) تھیٹر کی ڈانسنگ کوئین بہت ہی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ لگن چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسے تھیٹرزکو بند کردینا چاہیئے جوفنکاروں کا حق مارتے ہیں، سٹیج اداکارہ لگن چوہدری نے مزید کہا کہ ہم دن رات محنت کر کے پورا ہفتہ تھیٹر میں پرفارم کرتے ہیں لیکن بعد میں کچھ پروڈیوسرز پیسے نہیں دیتے ، سٹیج پر جتنا بھی کام کیا ہے عزت و احترام سے کیا ہے مجھے جتی بھی شہرت اور عزت ملی وہ تھیٹر سے ہی ملی ہے، آرٹ کونسل اور حکومت سے اپیل ہے کہ فنکاروں کے حق کے لئے اُن کی مدد کی جائے اور ایسے فراڈ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں