لاہور: ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا کام پہلے اجلاس میں حلف لینا ہے پروڈکشن آرڈر دینا نہیں۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے۔ حلف کے بعد جو ارکان ہیں وہ ایوان میں بات کرتے۔ اسپیکر خود 2 گھنٹے لیٹ آئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان میں ارکان کی تعداد پوری نہ ہونا پہلی بار نہیں ہوا۔ ماضی میں کئی دفعہ ایسا ہوا کہ ارکان کے نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے جن نشستوں کو روکا ہے اس کی کوئی قانونی وجہ ہوگی۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان افسوسناک بھی ہے اورقابل مذمت بھی ہے۔ آپ ذاتی مفاد کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوچکی ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام پر پی ٹی آئی کے خط کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]