نیویارک ( آواز رپورٹ) امریکی پاکستانی فارماسسٹس کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن فارماسسٹس ایسوسی ایشن( PAPA) کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس ( ASHP)کے نومنتخب صدر ڈاکٹر لی بسکوڈائر( Dr Leigh Biscoe-Dwyer)نے پاپا کے نئے صدر اصغر چوہان اور دیگر نومنتخب عہدیداروں سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔قبل ازیں تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔علی خان نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔علی جیلانی، رضا شیخ نے باری باری نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ڈاکٹر لی بریسکو مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر تھیں۔اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتو زئی نے بھی خصوصی شرکت کیا۔ پاپا کے بانیان میں سے ایک سید نسیم الرحمان نے ڈاکٹر لی بریسکو کا تعارف کروایا۔ ڈاکٹر لی 30 سال سے زائد عرصہ سے فارمیسی کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں سب سے پہلے پاپا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستانی فارماسسٹس کی ترقی و بہبود کے لئے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں فارمیسی سے وابستہ افراد کو خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فارمیسی کے شعبہ میں جدت اور نے نئی تبدیلیوں سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔اگر آپ اپنے علم اور سمجھ بوجھ کا سہی استعمال کریں تو میں نہیں سمجھتی کہ کچھ بھی حاصل کرنا ممکن ہے۔لگن، تعلیم اور مظبوطی کے ساتھ آپ پاور فل بن سکتے ہیں۔اپنی طاقت کے ذریعے آپ اپنے پروفیشن کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ سے کمٹمنٹ کی ہے کہ اپنے پیشے سے دیگر فارماسسٹوں کو فائدہ پہنچاؤنگی۔ڈاکٹر لی نے کہا موجود دورفارمیسی کے پروفیشن کے لئے بہترین ہے،بعد ازاں انہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔نو منتخب صدر اصغر چوہان نے اپنے ساتھیوں اور پاپا کے ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے ممبر سازی اور ایسوسی ایشن کی بہتری و ترقی ان کی اہم ترین ترجیح ہوگی۔اصغر چوہان نے کہا کہ کمیونٹی فارماسسٹ کی حیثیت سے ہمیں متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔لیکن مجھے پوری توقع ہے کہ یکجہتی اور اتفاق کے ساتھ ہم چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہونگے۔ہمیں ایک دوسرے ساتھ مل جل کر کام کرنے اور تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جاری تعلیم ( Continue Education)کے لئے پاپا بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔نئے صدر نے اس موقع پر اپریل کے وسط میں 6 گھنٹے کی جاری تعلیم پروگرام کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے نوجوان فارماسسٹوں کو پاپا میں شمولیت کی دعوت دی۔اصغر چوہان نے پاپا کے سینئر ممبران محمد سلیم، سید نسیم الرحمان، یعقوب نور اور ناصر محمود کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے چئیرپرسن بورڈ ثمر شمسی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]