سابق کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل محمد عامر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہر ریاست میں موسم بلکل تبدیل ہوجاتا ہے، یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دو فاسٹ بولر ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی لینے کے بعد معاملات صحیح نہیں چل رہے جبکہ انکی بالنگ فارم بھی متاثر کن نہیں ہے ہوسکتا ہے انہیں سائٹ لائن لگادیا جائے۔محمد آصف نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔نسیم شاہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ اتنی جلدی کندھے کی انجری سے اتنی جلدی نجات حاصل کرسکیں لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]