علی رشید کو جنوبی ایشین امریکن کمیونٹی کی طاقتور شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

نیویارک ( آواز نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کے نوجوان رہنما، نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید کو سٹی اینڈ سٹیٹ پاور لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ وہ جنوبی ایشیا کمیونٹی کے بڑے رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہے۔ سٹی اینڈ سٹیٹ نیویارک کے مطابق علی رشید کی سربراہی میں APAG انسانی خدمت اور کمیونٹی میں سیاسی شعور بیدار کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ان کی تنظیم ورکنگ فیملیز کی فلاح و بہبود، ٹیکس کریڈٹ، ہاؤسنگ پروگرام، تارکین وطن کے لئے ہیلتھ کئیر سمیت متعدد امور کے لئے لابنگ میں مصرف ہے۔ اے پی پیگ کا کہنا ہے ساؤتھ ایشین کمیونٹی محض ایک نہیں کئی آوازوں کا ڈائیورس گروپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں