اسرائیل میں عوام اپنی حکومت کے خلاف ہوگئے،ملک بھر میں مظاہرے،پولیس سے جھڑپیں


تل ابیب( آواز نیوز)اسرایئلی عوام جنگ بندی کے لئے بدستور سڑکوں پر ہیں اور وہ یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے علاوہ کسی بات پر آمادہ نظر نہیں آتے۔ تل ابیب اور دیگرشہروں میں اسرایئلی عوام اور پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پولیس کے منع کرنے کے باوجوف زُ مظاہرین احتجاج ختم کرنے کے لئے تیار نہیں۔پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھر مصر اور اسرائیلی حکومت کے مطابق منگل کے روز جنگ بندی پر دوبارہ بات چیت شروع ہورہی ہے۔اسراہیلی وزیراعظم آفس کے مطابق حماس کے قبضے میں اب بھی 125 کے لگ بھگ یرغمالی موجود ہیں جبکہ پہلی عارضی جنگ بندی کے دوران 100 یرغمالیوں کو رہائی ملی تھی۔خیال کیا جاتاہے کہ 32 یرغمالی مارے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں