امریکا کا اسرائیلی سخت گیر وزرا پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

واشنگٹن: مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اکسانے پر اسرائیلی حکومت کے دو انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے مغربی کنارے میں پُرتشدد عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی رپورٹ ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانے پر امریکی تنبیہ کے باوجود بعض اسرائیلی وزرا یہودی آبادکاروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر کس قسم کی اور کتنی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں