ایف بی آر نے عاطف اسلم کا انکم ٹیکس نوٹس واپس لے لیا

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر عاطف اسلم کے وکیل نے اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے موکل کو پانچ کروڑ 87 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیجا گیا جبکہ عاطف اسلم کو باقاعدہ سماعت موقع دیا گیا اور نہ ہی دستاویزات جمع کروانے کا موقع دیا گیا ، ایف بی آر کے کمشنر نے انکم ٹیکس عائد کرنے فیصلے کو واپس کر دیاہے اور متعلقہ آفیسر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عاطف اسلم کو سنیں اور انہیں دستاویز فراہم کرنے کا موقع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں