ایسا ملک جہاں کی لڑکیوں کو دیہات میں شادی کرنے کیلئے7ہزار ڈالر ملیں گے

ٹوکیو:(ویب ڈیسک) جاپانی حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو اور دیگر شہری علاقوں کو چھوڑ کر دیہات میں شادی کرکے وہیں آباد ہونے والی لڑکیوں کو 7 ہزار امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں خواتین کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے،جاپان کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف تو دیہی علاقوں سے شہروں بالخصوص ٹوکیو منتقل ہونے والی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور دوسری طرف اُن میں شادی کرنے اور فیملی شروع کرنے کا رجحان بھی بہت کمزور ہے۔ملک بھر میں شرحِ پیدائش بہت کم بلکہ ملکی تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہے، نئی نسل کو شادی اور فیملی سے رغبت ہی نہیں، اس کا ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ شہری علاقوں میں زندگی بسر کرنا بہت مہنگا ہوچکا ہے۔کئی عشروں کے دوران رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باعث جاپانی معاشرے کی ساخت میں غیر معمولی تبدیلیاں واقع ہوچکی ہیں، جاپانی معاشرے میں گزارے کی واحد صورت یہ بچی ہے کہ گھر کا ہر فرد کام کرے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں