لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے نقشے تیار، نوٹیفکیشن نہ ہو سکا

لاہور : (آواز نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے نقشے تیار کرلیے گئے مگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں علامہ اقبال ٹاؤن، نشتر،صدر، واہگہ اور راوی کے دفاتر کی نشاندہی نہ ہو سکی، سرکاری دفاتر،عملہ، گاڑیوں اور پٹرول کی سمری محکمہ فنانس میں التواء کا شکار ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور شہر کی 27 قانونگوئیوں کی تقسیم بھی نہ ہو سکی، تحصیلوں کو فعال کرنے میں دو ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد لاہور میں مزید پانچ تحصیلوں کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر ضلع لاہور کی تحصیلوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں