لاہور: (آواز نیوز) ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے بڑوں نے بیٹھک سجا لی۔صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی امور اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔دوسری جانب تحریک انصاف سے براہ راست بات چیت کیلئے ن لیگ نے محمود اچکزئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادیوں سے بالواسطہ بات چیت کو فضول مشق قرار دیا گیا جبکہ ن لیگ نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات براہ راست کرنے پر اصرار کیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]