اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی انڈر۔18 بیس بال ٹیم کو ایشین انڈر۔18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔چیمپئن شپ 30 اگست سے 9 ستمبر تک چائنیز تائی پے میں شیڈول ہے، 34 رکنی دستے نے آج شب ایشین انڈر۔18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چائنیز تائی پے روانہ ہونا تھا۔پی ایس بی نے قومی انڈر۔18 بیس بال کے دستے کو شرکت کا اجازت نامہ (این او سی ) جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ایف آئی اے حکام سے ایونٹ میں شرکت کی کوشش کےلیے روانہ ہونے کی صورت میں ایکشن لینے کی درخواست کردی۔پی ایس بی نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ دستہ جعلی وجوہات کی بنیاد پر روانگی کی کوشش کرسکتا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ دستے کی کسی ایک رکن کی بھی روانگی کی کوشش کو روکا جائے۔دوسری طرف سیکریٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا کہ ہماری تمام تر روانگی کے لئے بکنگ ہوچکی تھی، ہمیں ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]