ناروے میں ولادیمیر کی وہیل کیمرہ ہولڈر کے ساتھ مل گئی، روس پر شکوک

اوسلو(آواز نیوز )ہوالدیمیر نام کی ایک سفید بیلوگا وہیل مردہ پائی گئی ہے۔ اسے پہلی بار ناروے میں روسی پانیوں کے قریب دیکھا گیا تھا۔ اس نے ایک بیلٹ پہنی ہوئی تھی جس سے یہ افواہیں پھیل گئیں کہ یہ مچھلی ماسکو کے لیے جاسوسی کر رہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک باپ بیٹے کو جو مچھلیاں پکڑ رہے تھے ہفتے کے روز جنوبی ناروے میں ریساویکا بے میں وہیل کی لاش تیرتی ہوئی ملی تھی۔ہوالدیمیر ، جس کا نام دو حرفوں پر مشتمل ہے۔ پہلا لفظ ہفال ناروے کے لفظ “Hval” سے لیا گیا ہے جس کا مطلب وہیل ہے۔ دوسرا لفظ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پہلا نام ہے۔ اس کو کرین کے ذریعے پانی سے اٹھا کر ایک کرین میں پہنچایا گیا۔ اسے ایک قریبی بندرگاہ لے جایا گیا جہاں ماہرین اس کی جانچ کریں گے۔سمندری ماہر حیاتیات سیبسٹین اسٹرینڈ نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہم نے ہوالدیمیر کو سمندر میں تیرتا ہوا پایا اور وہ مر گئی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کی موت کیوں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانور کو کوئی بڑی بیرونی چوٹ نہیں آئی۔ ناروے میں قائم غیر منافع بخش تنظیم میرین مائنڈ کے لیے گزشتہ تین سالوں سے ہوالدیمیر کی مہم جوئی پر نظر رکھنے والے سٹینڈ نے کہا کہ وہ وہیل کی اچانک موت سے بہت متاثر ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی طور پر خوفناک ہے۔ وہ جمعہ تک بالکل ٹھیک لگ رہی تھی۔ ہمیں بس یہ جاننا ہے کہ یہاں کیا ہوا ہے۔ ماہی گیروں نے اپریل 2019 میں شمالی جزیرے انگویا کے قریب پہلی بار وہیل کو دیکھا تھا۔ یہ 4.2 میٹر لمبی اور 1,225 کلوگرام وزنی تھی۔ اس وہیل کے ساتھ ایک چھوٹا کیمرہ ہولڈر اور ایک دھاتی ٹیب لگی ہوئی تھی۔ ٹیپ پر لکھا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ کا سامان ۔ اس صورت حال سے یہ سوالات پیدا ہونا شروع ہوگئے کہ یہ وہیل مچھلی ایک “جاسوس وہیل” تھی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ روسی بحریہ فوجی مقاصد کے لیے وہیل مچھلیوں کو تربیت دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں