سعودی ولی عہد اور ترک صدر میں رابطہ، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

ریاض(آواز نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان رابطہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے جانے اور فوری پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ترک صدر رجب اردوان نے اسلامی ممالک کی مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیل غزہ تنازع فلسطین کے دیگر شہروں میں پھیلنے پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔پوپ فرانسس نے فوری جنگ بندی اور غزہ کے لوگوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچانے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں