عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا بحری جہاز نائیجریا کے مغربی ساحل پر ساحل پر معمول کے گشت پر تھا کہ سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کرکے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنالیا۔ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قذاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار دی۔ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔ قذاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ 2019 میں بھی نائجیریا کے ساحل پر قذاقوں نے 10 ترک اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کی رہائی ایک ماہ بعد ممکن ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ رہائی کے لیے ترک حکومت نے قذاقوں کو کتنی رقم ادا کی تھی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]