خاتون نے کفایت شعاری کا ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کردیا

ٹوکیو:(ویب ڈیسک ) جاپان کی خاتون نے کفایت شعاری کا ریکارڈ بنا لیا ۔دنیا میں کئی لوگ ایسے ہیں جن کا ماننا ہے کہ وہ کھانے کیلئے جیتے ہیں جبکہ کئی خواتین ایسی ہیں جو اپنے بناؤ سنگھار پر بے دریغ خرچ کرنے میں بھی نہیں جھجھکتیں لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون ساکی تموگامی ان دونوں اصولوں کے برعکس اپنی کفایت شعاری کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ساکی تموگامی کو’ جاپان کی سب سے کم خرچ خاتون‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ تموگامی اپنے کھانے، کپڑوں اور دیکھ بھال پر عام لوگوں کے برعکس کم سے کم رقم خرچ کرنے کی عادی ہیں۔2019 میں جاپانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ساکی نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی کفایت شعاری سے پورے جاپان کو چونکا دیا ہے، وہ شاذ و نادر ہی خوراک و دیگر ضروریات زندگی کے لیے روزانہ 200 ین ( ایک اعشاریہ 4 ڈالر ) خرچ کرتی ہیں۔ساکی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 15سالوں سے ایسی کوئی چیز نہیں خریدی جو فروخت نہ ہوسکتی ہو، اس کم خرچ کی عادت نے انہیں 3 گھر خریدنے کے لیے کافی رقم بچانے میں مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں