31 بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود خاتون صحت مند

راجستھان سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون کا گزشتہ سال اگست سے مسلسل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے۔ اس دوران ان کے 14 بار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ بھی کروائے گئے جن سب میں کورونا وائرس مثبت آیا۔مذکورہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں اور اس کی دیکھ بھال کے لیے کوئی قریبی رشتے دار بھی موجود نہیں۔ اس لیے خاتون کو بھرت پور میں سماجی تنظیم ’’اپنا گھر‘‘ کے بنائے سینٹر میں رکھا گیا ہے اور مسلسل 5 ماہ سے وہ قرنطینہ میں ہے۔اپنا گھر سینٹر کے منتظم کے مطابق خاتون میں 24 اگست 2020 کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد گاہے بہ گاہے 31 بار ہونے والے اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔ تاہم اب اس میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں