چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے سکواڈز اور کپتانوں کا اعلان

لاہور: (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کے کپتانوں اور عارضی سکواڈز کا اعلان کردیا۔کپتانوں کا تقرر 5 ٹیموں کے مینٹورز کی جانب سے کیا گیا ہے، مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (سٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہوں گے۔ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل ڈولفنز، شاہین شاہ آفریدی لائنز، شاداب خان پینتھرز کی قیادت کریں گے، سٹالینز کی کمان محمد حارث کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ وولوز کی قیادت کے فرائض محمد رضوان نبھائیں گے۔چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے، 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، صرف 16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کا میچ صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کا افتتاحی میچ مصباح الحق کی وولوز اور ثقلین مشتاق کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا اختتام 4 دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ ہوگا، ایونٹ کا فائنل میچ 29 ستمبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔بورڈ نے پانچوں ٹیموں کے عارضی سکواڈز کا بھی اعلان کردیا ہے، ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم کے مینٹورز نے 150 کھلاڑیوں کے ایک پول سے ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے کیا تھا  جو پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فراہم کیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں