چودھری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک

اسلام آباد: (آواز نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ، سینئر صحافیوں اور حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نے ملاقاتیں کیں، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں