سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنے کیریئر میں کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سیلینا گومز بطور سرمایہ کار معاشی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹے ہوئے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد میں شامل ہو گئی ہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلینا گومز کی دولت میں کچھ حصہ تو ان کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے تاہم ملکیت کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں اور انفلوئنسرز میں مقبول ان کے پانچ سال پرانے میک اپ برانڈ کا کمایا ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میک اپ کے علاوہ سیلینا گومز نے ذہنی صحت سے متعلق ’ونڈر مائنڈ‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں