لندن: (ویب ڈیسک) 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس کے تینوں ملزمان عرفان شریف ان کی اہلیہ اور فیصل شریف بذریعہ ویڈیو لنک برطانوی عدالت میں پیش ہوگئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سارہ شریف کے مبینہ قتل کے مقدمے کا آغاز 7 اکتوبر کو ہو گا جبکہ مقدمہ 14 اکتوبر کو جیوری کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانوی پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ تینوں افراد سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی۔مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جسم پر پرانے زخم کے نشان تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس تفتیش کی نوعیت تبدیل ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ 10 سالہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو برطانیہ کے شہر ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی تھی، سارہ کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں اور چچا فیصل شریف قتل میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]