اسلام آباد: (آواز نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر دعوت پر بلا لیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جے یو آئی نے ابھی عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف عشائیے کے دوران ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے، حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لیے گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]